جب سے 9 مئی کا سانحہ ہوا ہے سیاست کا رنگ بدل گیا ہے اور اب ایک سال تک ساتھ چلنے والے اتحادی ایک بار پھر عام انتخابات کی وجہ سے ایک دوسرے پر کھل کر تنقید کرنے لگے ہیں – نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ حکومتی پالیسیوں سے نالاں پیپلز پارٹی کا عید کے بعد حکومت سے علیحدگی کاامکان ہے ، سیاسی جماعت کی جانب سے سرپرائز دینے کی تیاریاں بھی پوری کر لی گئیں ہیں ۔مگر صحافی ان کی اندرونی کہانیاں سامنے لاکر ان کے منصوبوں کو پاش پاش کردیتے ہیں -پیپلز پارٹی کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی اور اپوزیشن بینچز پر جانے کے بارے میں بہت سے صحافیوں کا خیال ہے کہ اس کے پیچھے اپوزیشن کی نشست حاصل کرنے کا معاملہ ہے -بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر بن کر شہباز شریف سے مشاورت کریں گے تاکہ افہام وتفہیم سے نگران سیٹ اپ آسکے-
پیپلز پارٹی کا عید کے بعد حکومت سے علیحدگی کا امکان ہے “بڑا دعویٰ#ppp_antidemocratic_govt #PPP #PMLN #PMLN_PROMOTION_TEAM https://t.co/qzMh43fMzD
— Metro Time News (@metro_time) June 21, 2023
پیپلزپارٹی نے حکومت چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔۔ بلاول وزارت خارجہ چھوڑ کر اپوزیشن لیڈر بن جائیں گے؟ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش؟ کیا بلاول بطور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیساتھ ملکر نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کا تقررکرینگے؟ سنئے@HabibAkramhttps://t.co/EbFfl7LXol
— Siasat.pk (@siasatpk) June 13, 2023
اختلافات ختم : پیپلز پارٹی کا وفاقی بجٹ منظوری میں اتحادی حکومت کو ووٹ دینے کا فیصلہ#ARYNewsUrdu https://t.co/iuQrCvoUqd
— ARY News Urdu (@arynewsud) June 21, 2023
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اس کے برخلاف رائے دی ہے ان کے مطابق پیپلز پارٹی کو حکمران اتحاد سے علیحدگی سے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اینٹی نواز ووٹ ملنے کی امید ہے جبکہ حکمران اتحاد کی اہم جماعت پیپلز پارٹی حکومتی پالیسیوں پر نالاں ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے اپنے راستے جدا کرنے پر غور شروع کر دیا، وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کا حکمران اتحاد سے علیحدگی کا امکان ہے، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے حکمران اتحاد سے علیحدگی کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت شروع کر دی۔اگر اس بات میں صداقت ہوئی تو پھر یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوں گی اور ایک بار پھر نوے کی دہائی والا معاملہ شروع ہوجائے گا -مگر ہم تحریک انصاف کو نظر انداز نہیں کرسکتے اس کا 90 فیصد ووٹر آج بھی اپنی جماعت کے ساتھ ہی کھڑا ہے اور اگر پی ٹی آئی بھی الیکشن میں آجاتی ہے اور یہ بھی ایک دوسرے کے مخالف الیکشن لڑتے ہیں تو تحریک انصاف کو اس بڑا فائدہ ہوسکتا ہے -اس وقت پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا اتحاد کے ساتھ سیٹ ایدجیسٹمنٹ کرلینا دونوں جماعتوں کے لیے سود مند ہوگا –