گلوکار، بلاگر اور انفلوئنسر عظیم خان صبا قمر سےبریک اپ کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انھوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر بھی شئیر کردیں ۔2021ء میں اداکارہ صباقمر اور عظیم خان نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کا اعتراف کیا تھا۔
اس رشتے سے صبا قمر بے حد خوش تھیں اور اس جوڑی نے شادی کا فیصلہ بھی کر لیا تھا۔مگر پھر یہ تعلق برقرار نہ رہ سکا کیونکہ عظیم خان کے خلاف متعدد لڑکیوں کی جانب سے کی جانے والی چند متنازع پوسٹس کے پیشِ نظر اداکارہ صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کا ارادہ ترک کر دیا تھا۔
https://twitter.com/dailypak0099/status/1671072592399306752
صبا قمر کا اس معاملے پر انسٹا اسٹوری اور پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’وہ ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہیں، بہت سارے ذاتی معاملات کی بنا پر انہوں نے عظیم خان سے اپنی شادی منسوخ کر دی ہے، اب ہم شادی نہیں کر رہے ۔اور پھر انھوں نے تنہا زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا تھا مگر عظیم خان نے اس پر کوئی بات نہیں کی تھی اور وہ دوسری خواتین کے ساتھ اسی طرح میل جول رکھتے رہے –
گلوکار، بلاگر اور انفلوئنسر عظیم خان کی شادی کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔https://t.co/ABbGpOeJ6u#DailyJang pic.twitter.com/8apMDS5U3r
— Daily Jang (@jang_akhbar) June 20, 2023
سال 2021ء میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ رشتہ بننے اور شادی کے قریب پہنچ کر اس رشتے کے ٹوٹ جانے کے بعد اب عظیم خان نے شادی کر لی ہے، گلوکار عظیم خان نے اپنی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک لمبے سے نوٹ کے ساتھ شیئر کی ہیں۔اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے عظیم خان نے بتایا ہے کہ “وہ اپنے قریبی دوستوں اور فیملی کی موجودگی میں شادی جیسے خوبصورت رشتے میں بندھ گئے ہیں۔عظیم خان نے شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے لاہور کی مسجد وزیر خان کا انتخاب کیا ہے۔”