پیپلز پارٹی کے دور میں گورنر پنجاب منتخب کیے جانے والے معروف وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کو پیپلز پارٹی سے بے دخل کردیا گیا – پیپلزپارٹی کی قیادت نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔سردار لطیف کھوسہ کئی ماہ سے پیپلز پارٹی کے نظریات اور پالیسیوں سے اختلاف کررہے تھے اور کل انھوں نے چیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ان کا کیس لڑنے کی حامی بھری تھی –
چئرمین تحریک انصاف کو لطیف کھوسہ کو فوری آگر کرنی چاہیے پی ٹی آئی جوائن کرنے کی ایسے لوگ بہت کم ملتے ہے @ImranKhanPTI @FaisalJavedKhan @MuradSaeedPTI @OmarAyubKhan https://t.co/eAeK0zMiQW
— 𝙃𝙖𝙮𝙖𝙩 𝙋𝙩𝙞 🇵🇰 (@HayatTehreek) June 20, 2023
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی ہے جس کی وجہ سے ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق گورنر اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو انہوں نے پارٹی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ پی ٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں یا