آج کلر کہار کے قریب اسلام آباد سے جھنگ جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
کلر کہار میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی— 13 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے–جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور3 بچے بھی شامل ہیں– بس میں 34 افراد سوار تھے–#BOLNews #BreakingNews pic.twitter.com/2YTqNcwCUg
— BOL Network (@BOLNETWORK) June 17, 2023
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کلر کہار کے قریب بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 5 مردوں کے علاوہ 5 خواتین اور 3بچے بھی شامل ہیں جبکہ 15 افراد زخمی ہیں، ز خمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ٹراماسنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا ہے۔نجی کمپنی کی بس نمبر BSG-055 کو بوتھ نمبر 224 کے قریب حادثہ پیش آیا جو اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں، ڈی آئی جی موٹروے اور ڈپٹی کمشنر چکوال موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔