دو مسافر طیاروں کے رن وے پر ٹکرانے کے بعد ٹوکیو ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو ائیرپورٹ کے ایک رن وے پر اڑان کے لیے تیار ایک طیارے کے پر سے دوسرا طیارہ ٹکرا گیا۔ طیارہ ٹکرانے کے بعد زمین پر ملبہ بھی دیکھا گیا۔�تاہم خوش قسمتی سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا اور جہاز کو بھی جزوی نقصان پہنچا – جہاز کی رفتار کم ہونے کے سبب زیادہ نقصان نہیں ہوا –
دو مسافر طیاروں کے رن وے پر ٹکرانے کے بعد ٹوکیو ائیرپورٹ بند https://t.co/EmvvzvxLXd
— Republic Policy (@republicpolicy) June 10, 2023
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کو ٹکراؤ کے باعث جھٹکے لگے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ طیارے ٹکرانے کے بعد ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رن وے پر فائر بریگیڈ اور ہنگامی سروس کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔مسافروں کو طیاروں سے نکال کر لاؤنچ میں پہنچا دیا گیا۔ یہ واقعہ کس کی غفلت کی وجہ سے ہوا اس پر تحقیقات جاری ہیں۔