تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی کا صرف عہدہ چھوڑا ہے پارٹی نہیں چھوڑی -اس کی وضاحت کی ایک وجہ ان کی پارٹی کے ان ممبران کا حال بھی ہوسکتا ہے جو بڑے بڑے بیانات دے کر یا ٹویٹ کرکے مکر گئے تھے اور چند دن بعد تحرجک انصاف چھوڑ کر دوسری پارٹی میں گئے تھے اور اس کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا پر ان کی ٹرولنگ جاری ہے –
پرویز خٹک کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید۔۔۔ pic.twitter.com/RooaBcaNTd
— Kamran Wahid (@Khankamoo) June 9, 2023
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا اور پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں کہنا چاہتا ہوں کہ میری کسی دوسری پارٹی سے منسلک ہونے کی کوئی خواہش نہیں ہے ، نا ہی میری جہانگیر ترین کے ساتھ کوئی ملاقات ہوئی ہے ،میرے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹی ہیں ۔
جہانگیر ترین اپنی نئی پارٹی ” استحکام پاکستان “ کا اعلان کر چکے ہیں انھوں نے سوشل میڈیا پر پارٹی جھنڈا بھی شیئر کر دیا گیاہے تاہم ابھی تک پارٹی کامنشور سامنے نہیں آیا جو سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے -، البتہ ان کی جماعت میں پی ٹی آئی کے بڑے اہم لیڈران جہانگیر ترین کی پارٹی میں آگئے ہیں – مگر عوام نے ان کے اس فیصلے کو بری طرح مسترد کیا اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک شور برپا ہوگیا کیونکہ یہی وہ لوگ تھے جو کپتان کو کہا کرتے تھے کہ ہم اپنی جان دے دیں گے آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور اب ان کے یہی بیان اور ان کی یہی بے وفائی ان کا تعاقب کررہی ہے اور وہ خود بھی منہہ چھپاتے پھررہے ہیں –