آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی آسٹریلوی کھلاڑی بھارت پر چھائے رہے -پہلے بلے بازوں نے 470 رنز بنا ڈالے اور پھر بھارت کی آدھی ٹیم کو 150 پر اتار دیا -یوں میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی –
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بھی آسٹریلیا کے نام رہا#AamirLiaquat #TikTok #NaseeruddinShah #cryptocurrency #FawadChaudhry #Bagh #BloodyDaddyOnJioCinema #TrumpIndictment #آسان_نہیں_ہے_راہِ_وفا #قاسم_کے_ابا pic.twitter.com/VcaqiiCc8f
— Kamran Tahir Butt (@the_kamran) June 9, 2023
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 469 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنالیے۔اجینکیا رہانے 29 اور سریکار بھارت 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ روہت شرما 15، شبمن گل 13، پجارا 14 اور بھارتی کرکٹ کا بادشاہ کہلانے والے ویرات کوہلی بھی صرف 14، رنز ہی بنا پائے جبکہ رویندرا جڈیجا نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک، کمنز، بولینڈ، کیمرون گرین اور نیتھن لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 318 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں ۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اسٹیو اسمتھ نے شاندار سنچری اسکور کی ان کا بھرپور ساتھ ٹریوس ہیڈ نے دیا جنھوں نے 163 رنز بنائے جبکہ اسٹیو اسمتھ
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بھی آسٹریلیا کے نام رہا#AamirLiaquat #TikTok #NaseeruddinShah #cryptocurrency #FawadChaudhry #Bagh #BloodyDaddyOnJioCinema #TrumpIndictment #آسان_نہیں_ہے_راہِ_وفا #قاسم_کے_ابا pic.twitter.com/VcaqiiCc8f
— Kamran Tahir Butt (@the_kamran) June 9, 2023
121 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ الیکس کیری 48 اور ڈیوڈ وارنر نے بھی 43 رنز کی اننگز کھیلی، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے ۔بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4، محمد شامی اور ٹھاکر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔بظاہرایسا دکھائی دیتا ہے کہ آسڑیلیا بھارت کو ہرا کر ورلڈ چیمپین بن جائے گا تاہم کرکٹ ایسا کھیل ہے جس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا -کرکٹ میں ٹیم فالو آن ہونے کے بعد بھی ٹیسٹ میچ جیت جاتی ہیں – میچ کے تیسرے روز ابتک پہلی اننگ میں بھارت نے 191 رنز بنائے ہیں اور اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں -�� ��� ����� ��