پنڈی بھٹیاں کے نزدیک موٹر وے پر دوران سفر اچانک ایک تیزرفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی اور یہ حادثہ اتنا اچانک ہوا کہ کارسواروں کو باہر نکلنے کی مہلت بھی نہ ملی -موٹروے ایم ٹو پر پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک کار کو آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار 5 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
*پنڈی بھٹیاں/پانچ افراد جاں بحق*
پنڈی بھٹیاں : موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکر گئی
پنڈی بھٹیاں ٹکرانے کے بعد کار میں اگ لگ گئی
پنڈی بھٹیاں : کار میں پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ۔
پنڈی بھٹیاں : ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ pic.twitter.com/LGnNTW8Wyi
— حسنین علی سیال (@Hussnainalimax) June 7, 2023
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی تیز رفتار کار اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس سے اس کا پیٹرول ٹینک پھٹ گیا اور کار نے آگ پکڑ لی۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ سے گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔