بھارت کی ایک اور اداکارہ دیپیکا ککر نے ایک مسلمان اداکار سے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا -بھارت میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی ٹی وی شو ’ سسرال سمر کا ‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ اپنے پہلے حمل اور بچے کی آمد سے لطف اندوز ہورہی ہوں، میں میڈیا پر کم عمری سے ہی کام کر رہی ہوں۔ دیپیکا کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں 10 سے 15 سال کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن جب سے مجھے ماں بننے کا احساس ہوا ہے ہوئی تو میں نے شعیب سے کہا کہ میں مزید کام نہیں کرنا چاہی اور اداکاری کو خیر باد کہنا چاہتی ہوں، میں آگے کی زندگی بطور ماں اور بطور ہاؤس وائف گزارنا چاہتی ہوں۔
یادرہے کہ دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل’سسرال ثمر کا ‘ کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے حاملہ ہونےکی خبر دی تھی۔اس سے قبل مشہور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی اسلام قبول کرچکی ہیں –
–