پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ان کا اشارہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب تھا –
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟ یا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟
چیف جسٹس احتساب سے بچنے کیلئے اپنے عہدے کا استعمال کر رہے ہیں: مریم نواز pic.twitter.com/pW4P4MzTmZ
— Muhammad Shahid Nawaz Bhatti (@MshahidNBhatti) May 27, 2023
یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے آڈیو لیکس کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ کو مذید کاروائی سے روکنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد 3 رکنی بینچ نے اس پر کاروائی روک دی تھی -اس فیصلے نے مریم نواز کو سیخ پا کردیا
چیف جسٹس گناہ گار اور سزا کے حق دار ہیں، مریم نواز مزید پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں https://t.co/kRP3fLfYYi #Pakistan #BreakingNews #MaryamNawaz
— Centre News (@Centrenewspk) May 27, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔وہ اس سے پہلے بھی کئی بار اعلیٰ عدلیہ کو ہدف تنقید بناچکی ہیں جس پر تحریک انصاف نے اعتراض کیا تھا کہ ان ججز کے خلاف ہرزہ سرائی پر عدالتوں کی جانب سے پی ڈی ایم کے افراد پر توہین عدالت کی کاروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ –