ڈیرہ اسماعیل خان میں چہکان کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا اس حملے کے نتیجے میں 16 سے زائد سیکیوریٹی اہل کار شدید زخمی ہو گئے۔پاکستان کے نیوز چینلز کی خبر کے مطابق خود کش حملہ چہکان کے قریب اس وقت کیا گیا جب سیکیوریٹی کی گاڑیانں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھیں ۔ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

 

 

 

بتایا گیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔