دنیا کی سب سے مشہور لیگ آئی پی ایل اس مرتبہ کئی تنازعات کا شکار ہوگئی -مگر آج اس میں مذید بگاڑ پیدا ہوگیا -انڈین پریمئیر لیگ میں سن رائزرز حیدر آباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے میچ کے دوران ویرات کوہلی کے مداحوں نے گوتم گھبیر پر حملہ کردیا جس کے باعث میچ روکنا پڑ گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے 16 ایڈیشن میں سن رائزرز حیدر آباد کےبالر اویش خان نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے بلےباز ہینرج کلاسن کو فل ٹاس بال کروائی تو امپائر نے متنازع طور پر نوبال قرار دی، جس کے بعد سٹیڈیم میں موجود ویرات کوہلی نے ان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کیمپ میں موجود ٹیم کے مینٹورگوتم گھبیرپر چیزیں پھینکنا شروع کرد یں جس کے باعث انتظامیہ کو کچھ دیر کیلئے میچ روکنا پڑا ۔ واضح رہے کہ کچھ روزقبل رائل چیلنجر بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے میچ کے دوران ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو جرمانہ کردیا تھا