سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے -عمران خان اب سپریم کورٹ کی کسٹڈی میں رہیں گے ؛ عمران خان کو موبائل فون بھی استعمال کرسکیں گے -اب دیکھنا یہ ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کیا احکامات جاری کرتی ہے کیونکہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ہائی کورٹ جو حکم جاری کرے گی اس کا حکم ماننا پڑے گا -عدالت کے احکامات کے بعد سپریم کورٹ کے دونوں گیٹ پر تین لیئر سیکیورٹی لگادی گئی ہے۔عدالت نے عمران خان کو اپنے ساتھ 10 سے 12 ساتھیوں کو ساتھ رہنے کا حکم بھی جاری کردیا – عمران خان کی رہائی پر جمائما خان کا ٹویٹ خوشی کا اظہار

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے دونوں گیٹ پر تین تہوں میں سیکیورٹی لگائی گئی ہے، سپریم کورٹ کے باہر رینجرز بھی تعینات کردی گئی ہے جب کہ رینجرز نے دونوں گیٹ پر گاڑیاں لگادیں۔ رینجرز کی چار گاڑیاں مرکزی گیٹ کے باہر ہیں۔ پہلی لیئر ایف سی، دوسری لیئر میں اسلام آباد پولیس تعینات ہے جب کہ مرکزی لیئر رینجرز کی ہے۔