تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر بہن علیمہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے قوم اور پاکستان سے وفاداری کا حق اداکردیا -انھوں نے پاکستانی قوم سے خان کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا –
علیمہ خان کاکہناتھا کہ خان صاحب کے ساتھ ظلم کیا گیا،اللہ دیکھ رہا ہے ، اللہ ان پر بہت برا وقت ڈالے گا،آپ دیکھیں گے ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ساری پاکستانی قوم نے دیکھا کہ آج انہیں کس طرح دھکے دیتے ہوئے بکتر بند گاڑی میں بٹھایا گیا –
ہمیں عمران خان کی صحت اور زندگی کی فکر ہے، عمران خان کی بہن علیمہ خان کی رفتار سے گفتگو#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن #عمران_خان_کی_جان_کو_خطرہ #کراچی #BehindYouSkipper #BehindYouSkippe #ZamanPark #Zaman_Park#ImranKhanArrest #EnoughIsEnough pic.twitter.com/7s9inUfB35
— Raftar (@raftardotcom) May 9, 2023
علیمہ خان نے کہاکہ ابھی لوگ نہیں نکلے تو پھر کبھی نہیں نکلیں گے،خان صاحب نے پاکستان کیلئے اپنا حق ادا کردیاہے،جو خان صاحب نے اپنے ملک کیلئے کیا، قائداعظمؒ کے بعد کسی نے نہیں کیا۔
ان کاکہناتھا کہ سابق حکمرانوں پر بدعنوانی کے مقدمات تھے،وہ تو اب بھی لندن میں بیٹھے ہیں، انہیں تو کسی نے نہیں پکڑا،علیمہ خان نے کہاکہ یہ بزدل لوگ ہیں یہ کب سے پکڑنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ان کو ہمت نہیں ہورہی تھی ، جو انہوں نے کیا ہے ان کو پتہ چلے گا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے،ابھی تو خان صاحب نے لوگوں کو تحمل کا کہا ہے اگر لوگ بپھر گئے تو پھر یہ کسی کے قابو میں نہیں آئیں گے۔