پاکستان شوبزنس سے نام کمانے والی خوبرو اداکارہ نے چند سال قبل ایک انٹرویو میں خود بتایا تھا کہ انھوں نے اپنی ایک دوست کے منگیتر سے شادی کی تھی -تاہم اب انھوں نے اس بات سے یو ٹرن لے لیا ہے -حرا مانی نے شوہر، اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے ہونے والی اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں دیے گئے اپنے ایک پرانے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ”میں نے کبھی نہیں کہا کہ مانی میری دوست کے منگیتر تھے”۔
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں اپنے شوہر مانی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اُنہوں نے اس شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میزبان نے ایک انٹرویو میں مانی سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں پوچھا تھا تو میں نے یہ کہا تھا کہ مانی میری ایک دوست کا دوست تھا، مانی کی میری دوست کے ساتھ منگنی نہیں ہوئی تھی، ان دونوں کو بس ایک دوسرے سے بات کرنا اچھا لگتا تھا”۔حرا مانی نے مزید کہا کہ “سب کی زندگی کی اپنی اپنی الگ کہانی ہوتی ہے اور کوئی بھی کسی دوسرے کو کاپی نہیں کرسکتا کیونکہ ہر ایک کی اپنی ایک الگ پہچان ہوتی ہے,ہرکسی میں کوئی نہ کوئی خوبی اور خامی ہوتی ہے، کبھی کسی رشتے میں کوئی اختلاف ہوتا ہے تو جہاں آپ چاہتے وہاں شادی نہیں ہوتی”۔اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا شکر میری زندگی بالکل کسی پریوں کی کہانی کی طرح ہے-اور میں اپنی ازدواجی زندگی سے بہت خوش ہوں -مگر یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اب پاکستانی عوام ان کو ان کا وہی کلپ سناتے اور دکھاتے رہیں گے جس میں وہ اپنی دوست کے منگیتر سے شادی کا اعتراف کرچکی ہیں –
حرامانی کا یوٹرن ؛ میں نے کبھی نہیں کہا کہ مانی میری دوست کے منگیتر تھے
Leave a comment
Leave a comment