وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ آئین کہتاہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں ،دو صوبوں میں الگ الیکشن کروایا تو مستقبل میں بحران کی شکل اختیارکر لے گا ، انتخابات بیک وقت ہونے میں ہی ملک کا بھلا ہے ۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی انا کی بھینٹ دو اسمبلیاں چڑھ گئیں ، پچھلے دور حکومت میں دہشتگرد تنظیموں کو دوبارہ آباد کیا گیا ، اس حکومت کو نئی طرز کی دہشتگردی ورثے میں ملی ہے ، آج پھر پاکستان ایک بار پھر معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا کررہا ہے ، پاکستان جس خطے میں ہے وہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ، ملک میں ایک وقت میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوتے ہیں۔
آئین کہتاہے انتخابات ایک ساتھ ہوں،وفاقی وزیر قانونhttps://t.co/oZKJbAXpOK pic.twitter.com/ZWheGLRT7f
— Daily Ummat (@Dailyummat) March 23, 2023
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ، ملک میں سیاسی بحران کی سی کیفیت ہے ، ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، ہمیں کفایت شعاری کی طرف جانا ہوگا ، سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں ،معاشی بحران میں کوئی فوری پیشرفت ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے ،ملک میں بیک وقت انتخابات سے ہی استحکام آئے گا، انھوں نے سپریم کورٹ کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ د و صوبوں میں اگر الگ الیکشن کروایا گیا تویہ مستقبل میں بحران کی شکل اختیار کر لے گا،آئین پاکستان کہتاہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں ، انتخابات بیک وقت ہونے میں ہی ملک کا بھلا ہے ، پاکستان نے بڑے بڑے سیاسی عدم استحکام دیکھے ، 1971 کے بعد پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے آئین آیا ،حالیہ معاشی اور سیکیورٹی حالات میں انتخابات پر مختلف بحث ہو رہی ہے ،دونوں اسمبلیوں کی تحلیل اور دہشتگردی کے واقعات کے بعد ملکی حالات سامنے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیںhttps://t.co/O4nYAR4yi6
— PMLN Hasilpur (@PMLNHSPOfficial) March 23, 2023
تاہم پاکستان بھر کے سینئیر وکلاء حکومت کے اس فیصلے کو آئین کی پامالی قرار دے رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ کبھی اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی -اگر حکومت اور الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ نہ بدلا تو ان دونوں اداروں کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے -اور اگر سپریم کورٹ ان کے خلاف نہیں جاتی تو سپریم کورٹ کی کریڈیبیلیٹی پر نہ صرف سوال اٹھیں گے بلکہ ہر کوئی سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کردے گا –