تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنے مفاد کیلئے الیکشن کا التواء چاہتے ہیں، مگر چیف جسٹس پاکستان آئین سے کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب عمران خان کی حلیف جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول واپس لینے پر چیف جسٹس پاکستان کو ازخود نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔لیکن چیف جسٹس پہلے کہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ پیٹیشن اور اپیلوں پر سماعت کرتی ہے خطوں پر نہیں –
الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کا معاملہ، شیخ رشید نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا #SheikhRashid #ElectionCommission #SupremeCourtofPakistan https://t.co/skKuXkPQMR pic.twitter.com/8EEu3lxJfz
— Dunya News (@DunyaNews) March 23, 2023
رانا ثنااللہ کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ حرف آخر نہیں ہے، چودھری پرویز الہیٰ#GNN #Breaking_News #News_Updates #GNN_Updates pic.twitter.com/oEV8hEfYdR
— GNN (@gnnhdofficial) March 23, 2023
شیخ رشید نے خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن آئینی مدت میں کرانے کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کود تاریخ دینے کا مجاز نہیں اور اب الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے کر اور نئی تاریخ دےکر آئین کی خلاف ورزی کی ۔شیخ رشید نے خط میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی پر ازخود نوٹس لیا جائے۔اور ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کاروائی شروع کی جائے –