چند ماہ قبل پرویز الہی نے ق لیگ کی سی ای سی کااجلاس بلا کر چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹا کر چوہدری وجاہت کو صدر بنوایا تھا مگر الیکشن کمیشن نے پرویز الہی کا یہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا مگر آج عدالت نے الیکشن کمیشن کا ہی فیصلہ معطل کردیا-لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو (ق) لیگ کی صدارت کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔
چوہدری شجاعت حسین کو صدر مسلم لیگ ق ڈکلیئر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم#ARYnews pic.twitter.com/o1PfT3mTba
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) March 22, 2023
لاہور ہائیکورٹ میں چودھری شجاعت حسین کو (ق )لیگ کا صدر برقرار رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عاصم حفیظ نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے؟آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کے وکیل ہیں۔
متعصب الیکشن کمیشن کسی ملک کی تباہی ہوتی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے صدر ق لیگ سے متعلق کیس میں اہم ریمارکس
چودھری شجاعت کو صدر ق لیگ رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار
چودھری وجاہت کی درخواست کا دوبارہ جائزہ لے کر 10 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت pic.twitter.com/grdeTu7kYl
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) March 22, 2023
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو (ق) لیگ کی صدارت کے معاملے پر 10 روز میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس عاصم حفیظ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں۔ان کو کسی پارٹی کا حصہ نہیں بننا –