پاکستان تحریک انصاف جس نے حکومت سے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی کئی دن کی بات چیت کے بعد آج حکومت نے پی ٹی آئی کو لاہور میں چند شرائط کے ساتھ جلسہ کرنے کی اجازت دے دی تاہم یہ فیصلہ برقرار رہے گا یا نہیں ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا –
نگران حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد جلسے کی اجازت دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جلسہ انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی اور تمام متعلقہ علاقے میں بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تاکید کی گئی ہے کہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
نگران حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مینار پاکستان کے جلسے کے حوالے سے قواعد و ضوابط طے پا گے۔انشاءاللہ یہ تاریخی جلسہ ہو گا جس میں عوام کی رائے بتائے گی کہ وہ کس کیساتھ کھڑے ہیں@fawadchaudhry @PTIofficial @MashwaniAzhar pic.twitter.com/fXAMI4vh2T
— Adv Salman Shahid (@AdvSalmanShahid) March 22, 2023
اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے، جلسے کے دوران کسی صورت پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی، ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔اجازت نامے کے مطابق جلسے کے دوران کسی کے بھی جذبات احساسات مجروح نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی رضا کار ضلعہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، پی ٹی آئی ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کاروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی، جلسے میں شرکت کرنے والے افراد اپنے ساتھ ڈنڈے نہیں لاسکیں گے۔
اہم خبر:
پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان جلسہ کا شیڈول تبدیل 22 کے بجائے اب 26 مارچ کو ہوگا. pic.twitter.com/LfEwKIuUJJ
— Insaf Labour Wing AJK (@ILWAzadKashmir) March 22, 2023
اجازت نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جلسہ کیلئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، جلسہ گاہ اور اطراف میں کسی بھی قسم کے اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، جلسہ میں شامل افراد کے لیے مناسب پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ دوسرے اضلاع سے آنے والے شرکاء لاہور انتظامیہ کی تمام شرائط پر عمل کریں گے، جلسہ انتظامیہ مینار پاکستان گراؤنڈ کی تمام شرائط بشمول فیس ادائیگی کرے گی، جلسہ روٹ پر کسی بھی طرح وال چیکنگ نہیں ہوگی، زبردستی کسی کو جلوس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ دن کی روشنی میں ہوگا یا افطاری کے بعد ہوگا اس کا اعلان ہونا باقی ہے -