گزشتہ رات 9 بج کر 45 منٹ پر پاکستان میں ایک خوفناک زلزلہ آیا تھا -جس نے پورے پاکستان کو لرزا کر رکھ دیا تھا -اب اس کے بارے میں پورے پاکستان سے عمارتوں کے گرنے اور لوگوں کے مرنے اور زخمی ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں -سب سے زیادہ نقصان کے پی کے میں ہوا-خیبر پختونخوا میں زلزلے سے حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور47 زخمی ہو گئے،زخمیوں میں 21 خواتین اور 7 بچے شامل ہیںپی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ زلزلے سے چھتیں ، دیواریں اور گھر گرنے کے واقعات پیش آئے ،مختلف اضلاع میں 20 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 5 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 47 افراد زخمی ہوئے جبکہ 20 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔
Swat footage, Stay Safe everyone! #زلزله #zalzala #earthquake pic.twitter.com/4YjNu6IyF3
— Umair Khan (@Umair_Khan_2) March 21, 2023
ریکٹر سکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔پورے ملک میں زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا -لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ پنڈی بھٹیاں، گوجرانوالہ ، آزاد کشمیر کے علاقے باغ اور مضافات، مظفرآباد، بھلوال، شورکوٹ، بہاولنگر، قائدآباد، گجرات، ملتان ، فیصل آباد ، بہاول پور، کرک، مالاکنڈ، شگر، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف، پھول نگر، داﺅد خیل، مریدکے، ایبٹ آباد، میاں چنوں، دینہ، جہلم ، کلرکہار، میانوالی اور رحیم یار خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
6.8 magnitude earthquake jolted many cities of Pakistan. A Mashriq TV newscaster is reporting live through tremors. #KP360Updates #earthquake #Turkey #GilgitBaltistan #multan #zalzala #PakArmy #زلزلہ #زلزال #هلال_رمضان pic.twitter.com/M1ueQ0fHTB
— Dr Sajid Dsk ❼ (@DrSajidDsk) March 21, 2023
ملتان، ڈیرہ غازی خان، عارف والا، سرائے عالمگیر، کنگن پور، منچن آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیرمحل، سواتبورے والا ،صادق آباد ، قصور ، چشتیاں، عباسپور پونچھ ، ہنزہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، جوہر آباد، ہڈالی، وادی سون، تھل، میرپور ، پاکپتن، جھنگ، کوٹ رادھاکشن اور کہوٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔