سعودی عرب میں چند روز قبل مقدس مقامات اور مساجد میں لوگوں کے سیلفیاں لینے پر پابندی عائید کی گئی تھی آج اس اسلامی مملکت نے ایک اور بڑا فیصلہ لیا ہے -سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ کا خطبہ نشر کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر نماز، جمعہ کا خطبہ نشر کرنے پر پابندی عائدhttps://t.co/K1Yy6SW0CF#dailyqudrat #qudratnews #SaudiArabia #socialmedia pic.twitter.com/Y3MxjjVxxZ
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) March 18, 2023
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ وزارت اسلامی امور نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ کا خطبہ سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی عائید کردی -سعودی حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے تاہم اس پر نشر ہونے والے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر نماز، جمعہ کا خطبہ نشر کرنے پر پابندی عائد، رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کیلئے استعمال کیے جائیں گے، سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی pic.twitter.com/ZlS9aL7ORf
— QOMINEWS (@QOMINEWS) March 18, 2023
بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والے مواد سے اسلام کی دعوت کو نقصان پہنچتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مساجد کے بیرونی لاؤڈ سپیکروں کو صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ مساجس میں بار بار عوام کی تصاویر لینے کے عمل سے عباد ت کرنے والے افراد کی عبادت میں خلل پیدا ہوتا تھا –