تحریک انصاف کے نئے منتخب ہونے والے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوں گے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ مریم نواز اداروں اور عدلیہ پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
نواز شریف اور عمران خان برابر نہیں ہو سکتے، پرویز الٰہی https://t.co/ByJOqK2G89 pic.twitter.com/NQL8fvRdML
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 4, 2023
عمران خان کا پرویز الہیٰ کو خراج تحسین pic.twitter.com/iM085hev8S
— Nadeem A.Rana (@NadeemRana25) February 23, 2023
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی، کارکنان تیاریاں شروع کر دیں۔ عمران خان اور نوازشریف برابر نہیں ہو سکتے، شہباز شریف ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، معاشی ناکامی کا الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں۔گزشتہ روز عمران خان نے بھی پرویز الہی کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدید دباؤ کے باوجود پرویز الہی اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اب ہم بھی ان سے بے وفائی نہیں کریں گے -اس کے جواب میں آج پرویز الہی نے اپنے قائد کے پاکستان کا اگلا وزیراعظم بننے کی پیشن گوئی کردی –