مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک ہمیں ملا ہو، ملک جب مسائل میں ڈوب جاتا ہے تب ہی نوازشریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس
سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کی
یوتھ ونگ گوجرانوالہ ڈویژن کی کارکردگی اور تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا
گوجرانوالہ میں شاندار تنظیمی کنونشن کرنے پر مریم نواز کی یوتھ ونگ کو شاباش pic.twitter.com/1qBFZgvOs1
— PMLN (@pmln_org) March 4, 2023
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا۔#Aaptak #Pakistan #Punjab #gujranwala #PMLN #maryamnawaz #maryamnawazsharif #ranasanaullah #khwajaasif #khurramdastagir #attatarar #muslimleague #nawazsharif #shahbazsharif pic.twitter.com/ooNFWwPjjT
— Aaptak.tv (@aaptak_tv) March 4, 2023
گوجرانوالہ میں وررکرز کنونشن کے بعد چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں خواجہ آصف، پرویز رشید اور رانا ثناءاللہ سمیت کئی اور رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن ہو یا فسطائیت کا مقابلہ گوجرانوالہ اس میں سب سے آگے ہے۔ گوجرانوالہ ٹیم نے پارٹی کی دیگر ڈویژنز کو چیلنج کر دیا۔ یقین ہے پارٹی کے ڈویژنز اس چیلنج کو قبول کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہو چکے ہیں، سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے مگر ہم لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم کریں گے۔ گوجرانوالہ جلسے میں مریم نواز نے ایک بار پھر عمران خان ،فوج کے سابق جرنیلوں اور عدلیہ کے ججز پر سیاست میں مداخلت نواز شریف کی حکومت کے خاتمے اور رشوت لے کر فیصلے دینے کے سنگین الزامات بھی عائید کیے –