پنجاب میں 30 سال تک حکومت کرنے والے اور 3 بار ملک کے وزیراعظم جنہیں سپریم کورٹ کی سزا کے بعد بھی عدالتی حکم پر 50 روپے کے اشٹامپ پر ملک سے باہر بھیج دیا گیا تھا ابھی تک انصاف نہ ملنے کے گلے کرتے نظر آتے ہیں ان کی اسی سوچ کی وجہ سے آج ان کے ووٹر بھی ان کی جماعت چھوڑ کر تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں -آج پھر ان کا کہناتھا کہ اگر مجھے عمران خان کی طرح انصاف دیا جاتا تو پاکستان آج ہوا میں اڑتا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے، ایون فیلڈ کے باہر ان سے سوال کیا گیا کہ جس طرح عمران خان کو انصاف مل رہا ہے اگر آپ کو آدھا بھی مل جاتا تو کیا ہوتا؟ نوازشریف نے سوال کا جواب ان الفاظ میں دیا “پاکستان ہوا میں اڑ رہا ہوتا”، انہوں نے اس کی وضاحت کی کہ ملک ترقی کر رہا ہوتا اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف دور حکومت میں بہت کام ہوئے مگر ان کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی نے ہمیشہ ان کی حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا -انھوں نے اسٹیبشمنٹ سے بنا کر رکھی نہ ہی عدلیہ سے – اللہ کرے کہ وہ دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور مزاہمت کی بجائے مفاہمت کی سیاست کی طرف آئیں –