پنجاب حکومت نے رواں برس ہارس اینڈ کیٹل شو کا تاریخی میلہ منسوخ کردیا ۔ پاکستان کی 75 سالہ تاریخمیں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے یہ میلہ ختم کیا گیا اس سے قبل دہشت گردی کی خطرات کی بنا پر اس شو کو منسوخ کیا جاتا رہا ہے -لاہور میں ہر سال جشن بہاراں کے دوران کینٹ میں 3 روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو ہوتا تھا۔ذرائع کے مطابق اس سال سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جبکہ کیٹل شو پر80 کروڑ روپے کے اخراجات کا بھی تخمینہ لگایا گیا تھاجس پر کابینہ نے فیصلہ کیا کہ معاشی صورتحال اور کفایت شعاری مہم کے تحت 3 دن میں 80 کروڑ روپے کے اخراجات نہیں اْٹھائے جا سکتے۔
کفایت شعاری مہم کے تحت ہارس اینڈ کیٹل شو منسوخ کیا گیا
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب @MohsinnaqviC42#HorseAndCattleShow #CMPunjab #mohsinnaqvi #kafiyatshari #lahore #GOP #PM pic.twitter.com/h0PKwrltRx
— Chief Minister Office Punjab (@cmopunjabpk) February 28, 2023
واضح رہے ہارس اینڈ کیٹل شو پنجاب کی ثقافت اور تاریخ کا ایک اہم میلہ سمجھا جاتا ہے۔