ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد گرفتاری دینے پہنچ گئی، ملتان میں تحریک انصاف کے جزبے نے خوف کے بت کو توڑ دیا یہی وجہ تھی کہ احتجاجی مظاہرین کو وین میں بٹھنے کی دعوت دینے والی پولیس آج منظر سے غائب رہی یہ کہنا ظلط نہ ہوگا کہ ملتونیوں کا کپتان سے عشق جیت گیا اسی لیے مظاہرین کو پکڑنے کے لیے پولیس آئی نہ قیدی وین پہنچی۔
ظلم و جبر کے نظام کے خلاف ملتان بھی #جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو تحریک میں نکل آیا۔ لیڈرشپ، کارکنان اور شہری ہزاروں کی تعداد میں گرفتاری کے لئے حاضر مگر پولیس ہی غائب ہے۔ pic.twitter.com/y3jDXRNA6d
— PTI (@PTIofficial) February 25, 2023
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملتان کے نواں شہر چوک میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر اور ابراہیم خان سمیت دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد بھی گرفتاری کیلئے پہنچ گئی مگر گرفتاریوں کیلئے پولیس اور قیدی وین نظر نہیں آئی۔کارکنان نے گرفتاریوں کیلئے ہتھکڑیاں پکڑ رکھی ہیں اور نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس سے گرفتاریوں کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم پولیس موقع سے غائب رہی۔