پاکستانی عوام کا دباؤ ایک بار پھر کام کرگیا اور ایک طاقت ور درندہ دھر لیا گیا- ا اطلاعات کے مطابق سانحہ بارکھان میں گرفتار کئے گئے صوبائی وزیر عبد الرحمان کھیتران کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
"کنویں سے ملنے والی لاشوں میں دو بیٹے میرے ہیں، بچوں کو سردار عبدالرحمان کھیتران نے مارا ہے، خاتون اگر میری اہلیہ نہیں تو کسی کی بہن تو ہے"۔۔۔۔ متاثرہ خاندان کے سربراہ خان محمد مری کی میڈیا سے گفتگو#SunoNewsHD #Balochistan pic.twitter.com/oW6DMhQwqI
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) February 23, 2023
سردار عبد الرحمان کھیتران کو سخت سکیورٹی انتظامات میں کوئٹہ کچہری لایا گیا، صوبائی وزیر مواصلات کے خلاف 3 افراد کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی،پولیس نے سماعت کے دوران ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
بیٹوں کی رہائی کیلئے قرآن کے واسطے دیتی ماں، جسکی اپنی لاش دونوں بیٹوں کی لاشوں سمیت پانی کے کنویں سے برآمد ہوئی۔ مقتولین بارکھان کے بلوچ سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں گرفتار تھے، اطلاعات کے مطابق مزید لوگ اسکے قبضے میں ہیں جنکی زندگی خطرے میں ہے۔ریاست کہاں ہے؟#Barkhan pic.twitter.com/fa3Sgciikq
— Taha طٰہٰ (@taahaa_) February 21, 2023
واضح رہے کہ سانحہ بارکھان کے متاثرہ شخص خان محمد مری نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیٹے کو سردار عبدالرحمان کھیتران نے قتل کیا تھا، صوبائی وزیر کی نجی جیل میں مزید خواتین اور بزرگ قید ہیں۔اس سے قبل ایک خاتون کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جو قرآن سر پر رکھ کر بتارہی تھی کہ اس کے خاندان کو کیسے قیدی بنا کر رکھا گیا ہے -چند روز بعد اس کی بھی مسخ شدہ باڈی ایک کنویں سے نکلی تھی -اس واقعے نے پوری پاکستانی قوم کو دکھی کردیا سوشل میڈیا پر شور مچا تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور آج اس کے مرکزی کردار کو گرفتار کرلیا گیا –