دنیا میں 2023 اگر کسی اداکار کو راس آیا ہے تو وہ بھارت کے اداکار شاہ رخ خان ہیں -جن کی فلم پٹھان نے کامیابیوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں – بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 4 سال بعد اپنے میگا پروجیکٹ فلم ’پٹھان‘ نے بھارتی فلم انڈسٹری کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے اور صرف 27 دنوں میں 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔فلم پٹھان 1000 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے والی دوسری نیشنل فلم ہے
Pathaan Box Office Collection پٹھان ایک ہزار کروڑ کلب میں شامل ہونے والی 5ویں ہندستانی فلم بنی https://t.co/TjmcEv0sPH
— ETVBharat Jammu&Kashmir (@ETVBharatJK) February 21, 2023
تفصیلا ت کے مطابق فلم پٹھا ن نے ریلیز سے قبل ہی ۲۲۷ کروڑ کا بزنس کر لیا تھا جبکہ ریلیز کے بعد فلم پٹھان نے دنیا بھر کے باکس آفس پر مسلسل شاندار بزنس کیا ، اور اس فلم نے صرف27 دنوں میں عالمی سطح پر 1000 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس طرح ایسا کرنے والی یہ پانچویں بھارتی فلم بن گئی ۔سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ نے مقامی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ فلم کی ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے اتوار کو فلم کے لیے سکرینز کی تعداد میں اضافہ کرنا پڑا۔بھارت میں عامر خان کی فلم لگان 100 کروڑ کے ساتھ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے جبکہ بجرنگی بھائی جان نے 900 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا –