الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے لکھے ہوئے جواب پر مثبت جواب دے دیا -صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے ممبران کو 20 فروری کو پریزیڈنٹ ہاؤس طلب کیا ہے -الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دے دیا، الیکشن کمیشن ممبران کی جانب سے صدر کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر عارف علوی کو جوابی خط ارسال کر دیا گیا جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران اور اعلی حکام ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا https://t.co/EN6PeXpdUN
— خليل احمد عبدالعزيز (@KHALIL_DASRAT12) February 18, 2023
صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں کہا تھا کہ ایکٹ کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سیکشن 57 کے تحت الیکشن پر مشاورت کی دعوت دی تھی۔ خط میں صدر مملکت نے عام انتخابات جیسے اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کی بے حسی پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا تھا۔