کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق ایم این اے آفتاب صدیقی کو کراچی چیپٹر کا نیا صدر مقرر کردیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس فیصلے کا اعلان 16 مارچ کو کراچی این اے کی نو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کراچی چیپٹر کی قیادت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
چیئرمین عمران خان سے لاہور زمان پارک میں مرکزی رہنما و سابق ایم این اے آفتاب حسین صدیقی سمیت تمام رہنماؤں کی ملاقات،
ملاقات میں چئیرمن عمران خان کی جانب سے آفتاب صدیقی کو کراچی کا نیا صدر مقرر کردیا گیا، #PTI #Karachi #ImranKhanPTI #AftabSiddiqui pic.twitter.com/sFf5IrDIRG
— Aftaab Siddiqui Official (@TeamAHSPTI) February 16, 2023
عمران خان نے کراچی کے صدر بلال غفار کو ہٹا کر پارٹی کی اقتصادی ٹیم کا رکن مقرر کردیا۔
مزید برآں پی ٹی آئی کے سربراہ نے خرم شیر زمان کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بھی نامزد کردیا۔
یہ پیشرفت اس سال جنوری میں ہونے والے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے 9 حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔
جن 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات شیڈول ہیں ان میں شامل ہیں: این اے -241 کورنگی کراچی-3؛ این اے -242 کراچی ایسٹ-1؛ این اے -243 کراچی ایسٹ-2; این اے -244 کراچی ایسٹ-3; این اے -247 کراچی جنوبی-2; این اے -250 کراچی ویسٹ-3; این اے 252 کراچی ویسٹ۔ این اے -254 کراچی سینٹرل-2; اور این اے -256 کراچی سینٹرل-4۔