آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کا منی بجٹ لانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا کیونکہ صدر مملکت عارف علوی نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجویز دے دی -صدر مملکت نے منی بجٹ کو آرڈیننس کے ذریعے پاس کرنے کی مخالفت کردی -صدر عارف علوی نے منی بجٹ سے متعلق تجاویز کو آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراض اٹھا دیا ہے ، صدر کاکہنا ہے کہ بجٹ تجاویزکو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے ۔
صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے منی بجٹ کے لیے آرڈیننس کے نفاذ کی مخالفت کردی ، کہا کہ بجٹ آرڈیننس کو پارلیمنٹ سے پاس کروائیں ،، ڈار صاحب منہ لٹکا کر واپس آگئے.!! 😜 pic.twitter.com/FKbpN2gSXr
— Mian Muhammad (@MianMuh68613081) February 14, 2023
دوسری جانب حکومت چاہتی ہے کہ آج ہی آرڈیننس لا کر منی بجٹ نافذ کردیا جائے جبکہ صدر نے بجٹ تجاویز کو بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا کہہ کا دیا ہے .
حکومت کا موقف ہے کہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے سے وقت کا ضیا ع ہوگا جبکہ حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران آرڈینس جاری نہیں کرسکتی ،اس مقصد کے لیے مشترکہ اجلاس ختم کرکے دوبارہ اجلاس بلانے کے لیے صدر سے رابطہ کرنا پڑے گا ، حکومت کوخدشہ ہے صدر دوبارہ اجلاس بلانے سے بھی انکار کردیں گے ۔ اگر ایسا ہو اتو آئی ایم سے امداد ملنے کا امکان بہت حد تک کم ہوجائے گا -مگر بجٹ پاس ہونے کی صورت میں مہنگائی کا ایک اور طوفان عوام کے لیے کسی آفت سے کم نہیں ہوگا اور مہنگائی کا ایک اور طوفان آجائے گا –