لاہور ہائی کورٹ نے کل انتظامیہ اور پولیس کو سخت ہدیات جاری کی تھیں کہ لاہور میں ہر صورت مارکیٹس 10 بجے بند کروائی جائیں -جس پر پولیس حرکت میں آ ئی اور رات 10بجے کے بعد کاروبار بند نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا. عدالتی حکم کے مطابق دکانیں و ریسٹورنٹس پیر تا جمعرات رات10بجے تک بند جبکہ جمعہ سے اتوار رات 11 بجے تک بند رہیں گے -مگر بعض دکانداروں نے اس حکم کی پرواہ نہ کی جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 39 دکانوں و ریسٹورنٹس کو سیل کردیا .
لاہور: رات 10بجے کاروبار بند نہ کرنے پر 30سے زائد دکانیں سیل
مزیدتفصیلات: https://t.co/2vOMH0SWwR pic.twitter.com/d9K66Qh7D3
— PNN News (@pnnnewspk) December 17, 2022
لاہور میں رات 10 بجے کے بعد کاروبار بند نہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی، 39 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دکانیں و ریسٹورنٹس پیر تا جمعرات رات 10 بجے تک بند رہیں گے، جمعہ سے اتوار رات 11 بجے تک کاروبار بند کیے جائیں گے pic.twitter.com/LFI05yc0Wr
— Aware International (@aware_official1) January 21, 2023
ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر تحصیل شالیمار ،کینٹ ، رائیونڈ ، سٹی اور ماڈل ٹاؤن میں بھرپور کاروائیاں کی گئیں اور متعدد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا. یہ کاروائیاں لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہیں.