شائقین کرکٹ کا پسندیدہ کرکٹ کا پی ایس ایل سیزن 8 میلہ 13 فروری سے شروع ہونے جارہاہے جس کا آغاز ملتان سے ہوگا -میچز ملتان ،لاہور ،راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے اس کو دیکھنے کے لیے لوگوں نے پاسز کے لیے دباؤ بڑھایا تو اس سے پہلے کہ کوئی مفت ٹکٹ مانگنے کی کوشش کرے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سب کو خبردار کر دیاہے ۔کہ میچز دیکھنے کا شوق ہے تو جیب ڈھیلی کریں-
پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں، نجم سیٹھیhttps://t.co/JjPol8cTyC pic.twitter.com/rP97LHVvXO
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) January 20, 2023
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں تمام دوستوں اور ادارے کے سینئر لوگوں سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اگلے مہینے سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن 8 کے مفت پاسز نہ مانگیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کاآڈٹ کرنے والی قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے ہمیں تنبیہ کی ہے کہ اس طریقہ کار سے باز رہا جائے ۔