لاہور ہائی کورٹ نے کل انتظامیہ اور پولیس کو سخت ہدیات جاری کی تھیں کہ لاہور میں ہر صورت مارکیٹس 10 بجے بند کروائی جائیں -جس پر پولیس حرکت میں آ ئی اور رات 10بجے کے بعد کاروبار بند نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا. عدالتی حکم کے مطابق دکانیں و ریسٹورنٹس پیر تا جمعرات رات10بجے تک بند جبکہ جمعہ سے اتوار رات 11 بجے تک بند رہیں گے -مگر بعض دکانداروں نے اس حکم کی پرواہ نہ کی جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 39 دکانوں و ریسٹورنٹس کو سیل کردیا .

ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر تحصیل شالیمار ،کینٹ ، رائیونڈ ، سٹی اور ماڈل ٹاؤن میں بھرپور کاروائیاں کی گئیں اور متعدد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا. یہ کاروائیاں لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہیں.