سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹا دی گئی – اس کے تھوڑی دیر بعد سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے جن 35 ارکان کو ڈی نوٹی فائی کیا ان میں شیخ رشید بھی شامل ہیں اور اب کیونکہ وہ ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے اس لیے ان کے گھر کے آگے سے سیکیوریٹی بھی واپس لے لی گئی –
20 سال بعد لال حویلی کی سیکورٹی ہٹا دی گئی، خصوصی اسکواڈ سال 2002 میں تعینات کیا گیا تھا،راشد شفیق نے لال حویلی کی سیکورٹی ہٹانے کو خطرناک قرار دے دیا،،@Rporwp @OfficialDPRPP @RwpPolice @CMPunjabPK @CommissionerRwp @RanaSanaullahPK @GovtofPunjabPK @OfficialDPRPP pic.twitter.com/NyIu7U4i6D
— 𝑼𝒔𝒎𝒂𝒏 𝑴𝒖𝒈𝒉𝒂𝒍 (@UsmanMughalJou1) January 17, 2023
اس سے قبل چند پولیس اہلکار 24گھنٹے لال حویلی کی سیکیورٹی پرشفٹ وار تعینات رہتے تھے۔دوسری جانب لال حویلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹانے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں۔مگر اب انہیں اس کی وجہ کا پتہ چل گیا ہوگا –