اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 جنوری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Petrol Price in Pakistan Today (December 2022)

Image Source: OLX Blog

پیٹرول کی موجودہ قیمتیں 214.80 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 227.80 روپے، لائٹ ڈیزل کی 169 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 171.38 روپے ہے۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ حکومت عوام پر نئے ٹیکس عائد کیے بغیر ٹیکس وصولی کو حاصل کرنے کے لیے ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو اس وقت 30 روپے وصول کی جا رہی ہے۔
مزید برآں، حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر پہلے ہی پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ مخلوط حکومت نے 15 دسمبر کو پٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.5 روپے کمی کا فیصلہ کیا تھا۔