وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ ہیرا بین 100 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں ان کے انتقال پر شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” ماں کو کھونے سے بڑا اور کوئی دکھ نہیں ہے ، میں نریندر مودی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتاہوں”�۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، طبی عملے کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں، نریندر مودی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے والدہ کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔مودی نے ان کی یاد میں اپنی والدہ کی ایک بات کا ٹویٹ بھی کیا جس میں انھوں نے اپنی ماں کی نصیحت کا تزکرہ کیا

 

ہیرابین کی پیدائش 18جون 1923کو گجرات کے مہسانا ضلعے کے وسنگر میں ہوئی تھی۔ یہ گاوں وڈنگر کے قریب ہے جو کہ وزیر اعظم مودی کا غیر معروف آبائی گاوں ہے ۔

 

مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر بھارت کے وزیر اعظم بنے تو ان کے متعلق لوگوں کو کچھ پتہ چلا۔ ان کے متعلق جو معلومات دستیاب ہیں وہ خود موودی نے ہی بتائی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے رواں برس اپنی والدہ کی 100ویں سالگرہ پر ایک بلاگ لکھا تھا جس میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے اسکول کا دروازہ نہیں دیکھا۔ انہوں نے صرف غربت اور کسمپرسی کی زندگی دیکھی۔ بہت کم عمر میں ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ اپنی ماں کے پیار سے بھی محروم رہ گئیں۔