چند روز قبل بنوں میں تفتیش کی غرض سے زیر حراست ملزمان مین سے ایک نے سی ٹی ڈی اہلاکر سے اسلحہ چھین لیا اورر ایک کانسٹیبل پر قابو پالیا۔کانسٹیبل کا ہتھیار چھیننے کے بعد، میجر جنرل احمد نے کہا، دہشت گرد نے مزید 34 دیگر زیر حراست ساتھیوں کو رہا کر ا یا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ‘جیسے ہی وہ لاک اپ سے باہر آئے، دہشت گردوں نے مال سے مزید ہتھیار حاصل کیے اور فائرنگ شروع کردی’ جس سے سی ٹی ڈی کا ایک نسٹیبل شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔
زخمی کانسٹیبل بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔”
بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف #Breaking_news #Bannu #gnn_update #GNN pic.twitter.com/jzcdhOXJMJ
— GNN (@gnnhdofficial) December 21, 2022
جس کے بعد دہشت گردوں نے تحقیقات کے لیے وہاں موجود جونیئر کمیشنڈ افسر کو یرغمال بنا لیا، انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے فائرنگ کی آواز سنتے ہی بنوں کینٹ سے سیکیورٹی فورسز فوری طور پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔”18 دسمبر کو کمپلیکس پر قبضے کے فوراً بعد، دو دہشت گرد مارے گئے، تین کو گرفتار کر لیا گیا، اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔”انہوں نے کہا کہ موثر گھیراؤ نے کمپلیکس میں دہشت گردوں کے فرار کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔
دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر#SamaaTV #ISPR #BanuOperation pic.twitter.com/Ma7mRVLDZJ
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 20, 2022
انہوں نے کہا کہ “دہشت گردوں کو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں اگلے دو دنوں تک جاری رہیں، مگر ، دہشت گردوں نے افغانستان میں محفوظ راستے کا مطالبہ کیا اوراس پر اڑ گئے ۔ پاک فوج نے ان دہشت گردوں پر واضح کر دیا گیا تھا کہ ان کا مطالبہ ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ انہیں افغانستان جانے دیا جائے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر پوری دنیا میں پھیل گئی جس پر 20 دسمبر کو سیکورٹی فورسز نے ہتھیار نہ ڈالنے پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے ،”تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ سات نے ہتھیار ڈال دیے۔آپریشن میں دھرتی کے تین بیٹے صوبیدارمیجر خورشید اکرم، سپاہی سعید اور سپاہی بابر ارض وطن پر قربان ہوگئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن میں دو افسران سمیت 10 فوجی زخمی ہوئے۔