کل رات ایک ماہ جاری رہنے والا فٹبال میلہ ارجنٹینا کی کامیابی پر ختم ہوگیا -میچ بہت دلچسپ رہا فرانس نے ارجنٹائن کا بھرپور مقابلہ کیا مگر آج ارجنٹائن اور میسی کادن تھا اور میسی نے فائنل میں بھی 2 گول کرکے دنیا کوبتادیا کہ وہ دنیا کے دس بڑے کھلاڑیوں کی لسٹ میں ہمیشہ شامل رہے گا –
قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا فائنل میچ دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا –
This drone shot of Buenos Aires is INCREDIBLE 🔥
(🎥: Ale Petra)
pic.twitter.com/rXVXMipfVW
— Joe Pompliano (@JoePompliano) December 19, 2022
میچ میں لیونل میسی نے پہلا گول کر کے ارجنٹینا کو برتری دلائی جس کے کچھ ارجنٹینا کی جانب سے ڈی ماریا نے گول کر کے ارجینٹینا کی پوزیشن مزید مستحکم کردی ۔دوسرے گول میں بھی کپتان لیونل میسی نے اہم کردار ادا کیا جس پر ڈی ماریا گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے پے در پے دو گول کر کے میچ کو برابر کیا۔اس کے بعد لیونل میسی نے اپنا دوسرا گول کر کے ایک بار پھر برتری حاصل کر لی لیکن پھر فرانس کے ایمباپےنے پنیلٹی کک پر تیسرا گول کر کے نہ صرف اپنی ہیٹرک مکمل کی بلکہ مقابلہ ایک بار پھر 3-3 سے برابر کردیا ۔
GOAT 🐐🤍💙#FIFAWorldCup #Messi𓃵 #ميسي pic.twitter.com/8TpS5KTpVp
— Sengo (@hassan_hosssm) December 19, 2022
اضافی وقت کے بعد میچ کا فیصلہ پنیلٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے دی ۔ میچ میں ایمباپے نے تین جبکہ میسی نے دو گول کیے۔اتجینٹینا نے پلینٹی پر چاروں گول کیے جبکہ فرانس کی 2 پلینٹیاں ضائع ہوئیں اور یوں ارجنٹائن فٹ بال کا بے تاج بادشاہ بن گیا-اب 4 سال تک فٹ بال پر اس کا راج جاری رہے گا-