لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی -لاہور ہائی کورٹ ایک بار پھر سموگ کے تدارک کے لیے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگئی -عدالت کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کےساتھ کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اس لیے مارکیٹس اور دکانیں 10 بجے بند کردی جائیں عدالت نے کہا کہ جو سکول جمعے اور ہفتے کو کھلیں انہیں مکمل سیل کردیا جائے -عدالت نے کہاکہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹس رات11 بجے بند ہونگے۔جبکہ باقی دنوں میں 10 بجے ہوٹل بھی بند کروائے جائیں –
عدالت محکمہ ایجوکیشن سے احکامات پر عملدرامد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو سکول جمعے کو کھلیں انہیں سیل کر دیا جائے۔#Smog #Lahore #urduNews https://t.co/isypuStm18
— Urdu News (@UrduNewsCom) December 14, 2022
لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات دس بند کرنے کا حکم دے دیا
تمام ریسٹورٹنس بھی رات دس بجے بند ہونگے جسٹس شاہد کریم کا حکم
جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹ رات گیارہ بجے بند ہونگے عدالت کا حکم
اتوار کے روز تمام مارکیٹس دوپہر دو بجے سے رات دس بجے بند کرائیں عدالت کا حکم
— Muhammad Ashfaq (@m__ashfaq) December 14, 2022
سموگ کے تدارک کے حوالے سے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ عدالتی حکم پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے ،سموگ کے تدارک سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر دکانوں کو10 بجے بند کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔