کراچی: کراچی کے ضلع ملیر میں قائم سیلاب ریلیف کیمپ میں جمعرات کو ایک خاتون اور کم سن بچی کی موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کراچی میں فلڈ ریلیف کیمپ میں 60 سالہ خاتون اور 5 سالہ ماریہ کھوسو جاں بحق ہوگئے۔
Image Source: Dawn
وہ حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اپنے گھر سے بے گھر ہوئے تھے۔
دونوں کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
خاتون کی لاش کو گھوٹکی جبکہ کمسن بچی کی لاش نوشہروفیروز منتقل کر دی گئی۔
متاثرین سیلاب نے شکایت کی کہ لوگ مختلف وائرل بیماریوں میں مبتلا ہیں اور حکومت نے اس صورتحال پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیلاب سے متاثرہ لڑکی کو دو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
نابالغ لڑکی – جو فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم تھی – کو کراچی کے کلفٹن بلاک 4 میں ایک شاپنگ مال کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔
بعد ازاں سیلاب سے متاثرہ لڑکی اسی جگہ سے ملی۔ بعد ازاں اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کے ساتھ ‘گینگ ریپ’ ہوا تھا۔