لاہور: محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے بدھ کے روز اوکاڑہ میں 16 سالہ نابینا لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث تین ملازمین کو معطل کر دیا۔
محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے مطابق ریپ کیس میں میوزک ٹیچر کامران اور دو سکیورٹی گارڈز صفدر اور اللہ دتہ سمیت تین ملزمان کو معطل کر دیا گیا۔
Image Source: Dawn
اس سے قبل گزشتہ روز اوکاڑہ میں ایک 16 سالہ بینائی سے محروم لڑکی کو اس کے استاد اور چوکیدار نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پی ایس دیال پور سٹی اوکاڑہ کی حدود میں پیش آیا جہاں اسپیشل ایجوکیشن اسکول کے ٹیچر اور چوکیدار نے 16 سالہ بصارت سے محروم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
زیادتی کا شکار لڑکی کے والد نے کہا کہ ملزم اس کی بیٹی کو اس معاملے پر خاموش رہنے کے لیے سنگین دھمکیاں دے رہا ہے۔
پولیس نے نابینا لڑکی کے والد کی شکایت پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اوکاڑہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔