لاہور: پنجاب پولیس نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نوید نے دوران تفتیش دو ملزمان کے نام بتائے، پولیس نے چھاپوں کے دوران وقاص اور ساجد بٹ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا۔ دونوں ملزمان کو وزیر آباد سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ملزم نوید کو 20 ہزار روپے میں پستول اور گولیاں فروخت کیں۔

Punjab Police procures new vehicles worth Rs930m for operational purpose

image source: 24newshd

سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والی پستول بغیر لائسنس اور نمبر کے ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر اقدام قتل کے مرکزی ملزم کو تحقیقات کے لیے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے قریبی افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی ملزم نوید نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی اور وہ پیشے سے پلمبر ہے۔

دوسری جانب ایک ویڈیو بیان میں مشتبہ حملہ آور نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے بندوق سے حملہ کیا کیونکہ عمران خان عوام کو گمراہ کررہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ہدف صرف پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں اور کوئی نہیں۔ ملزم نے یہ بھی کہا کہ اس نے خان کو قتل کرنے کی کوشش کی کیونکہ اذان کے دوران پارٹی گانے چل رہے تھے۔