نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے سہہ ملکی ٹورنامنٹ کے آخری پول میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی شکست دے دی پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا بنگلہ دیش کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے بابر اور رضوان نے ایک بار پھر 100 رنز کی پارٹنر شپ کرکے پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کردی -پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا – محمدرضوان نے 56 گیندوں پر 69 رنز جبکہ بابراعظم نے 40 گیندوں پر 55 رنز بنائے ان کے بعد آنے والے حیدر علی صفر پر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد نواز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگ کھیلی جو کہ ٹیم کی جیت کیلئے اہم ثابت ہوئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ نے 3 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے اور بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے چاروں میچ ہار گئی
https://twitter.com/pakistaninews/status/1578276449433313280
میچ میں کامیابی حاصل کرنے پر بابراعظم نے محمد نواز کی بیٹنگ کی تعریف کی ہے ۔ کپتان بابراعظم نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ہم اچھا کھیل رہے ہیں ، جیت ہمیشہ اعتماد بخشتی ہے ، میں نے اور رضوان نے آغاز اچھا کیا لیکن نواز نے شاندار کارکردگی دکھائی، ہم انتظار کر رہے تھے کہ ہمارا مڈل آرڈر ٹیم کو میچ جتوائے، ہم فائنل کیلئے پرجوش ہیں اور اسی مومینٹم کو جاری رکھیں گے ۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر محمدر ضوان کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے جیت کا کریڈٹ محمد نواز کو دیا ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم پہلے دس اوورز میں وکٹیں اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے تھے ، میں میچ کی کامیابی کا کریڈٹ محمد نواز کو دینا چاہتاہوں جنہوں نے آخری لمحات میں تیز رنز بنا کر میچ کو آسان بنایا ، نواز کی اننگ نے مومیمٹم ہی بدل دیا ، بے شک جیت اعتماد کا ذریعہ بنتی ہے ، ان کا کہن اتھا کہ اگرچہ نیوزی لینڈ تو اپنے ہوم گراونڈ پر کھیل رہاہے لیکن ہم بھی پراعتماد ہیں کہ انشاءاللہ فتح حاصل کرٰیں گے ۔
پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم 11 ہزار بین الاقوامی رنز بنانے والے تیز ترین ایشین بلے باز بن گئے۔ 27 سالہ نوجوان نے کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا#DialogueUrdu #BabarAzam #pakvsban #PCB pic.twitter.com/7v7kkaE9g2
— Dialogue Urdu (@DialogueUrdu) October 13, 2022
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے آل راونڈر محمد نوازنے کہاہے کہ مجھے بیٹنگ کے لیے اسی لیے بھیجا تاکہ لیفٹ ہینڈ بولرز کو بھرپور جواب دے سکوں، مجھے یہ بتایا گیا کہ اٹیک کرنا ہے، یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے مشکل نہیں تھی۔
کرائسٹ چرچ: بابر اعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریز، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو شکست، سہ فریقی ٹی20 سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا pic.twitter.com/bvYvynUXXu
— QOMINEWS (@QOMINEWS) October 13, 2022
محمد نواز کا کہناتھا کہ ایک اوور میں دس رنز بنانے ہوں تو اٹیک تو کرنا ہی ہوتا ہے ،آل راونڈر کا یہ ہی کردار ہوتا ہے کہ وہ دونوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس دیں،جب آل راونڈر دونوں میں اچھا کرتا ہے تو اس کو اعتماد ملتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعتماد ملنے سے سکل کو مزید بہتر کرنے کا اچھا موقع ملتا ہے، میرا اور شاداب کا کام یہ ہی ہے وہ آل راونڈر پرفارمنس دیں۔نواز نے ٹورنامنٹ کے کل ہونے والے میچ کے تعلق کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف کل کا فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔