کراچی میں قانون کا کھلواڑ جاری ہے قانون شکنی کی کوئی نہ کوئی خبر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہے اور اب یہ خبر آئی ہے کہ ایک تاجر کے لوٹے ہوئے 3 کروڑ روپے میں سے 2کروڑ 7 لاکھ 70 ہزار روپے جو بازیاب توکرلیے گئے تھے مگر اب تک اس کو واپس نہیں کیے گئے تھے اور تھانے میں ہی بطور کیس پراپرٹی رکھے ہوئے تھے اب تھانے سے ہی چوری کرلیے گئے ہیں پولیس حکام کے مطابق رواں سال فروری میں داؤد پوتہ روڈ پرسنارسے ساڑھے 3 کروڑروپے لوٹ لیے گئے تھے تاہم سندھ پولیس نے کمال مہارت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ رقم برآمد کرلی تھی اور واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا تھا-
https://twitter.com/295c_9/status/1580304288537923584
کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ، 2 کروڑ سے زائد رقم چوری، آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں کیس پراپرٹی کے 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار رکھے ہوئے تھے، پولیس نے فروری میں ہوئی واردات کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے رقم برآمد کی تھی pic.twitter.com/WcQZ5XtE34
— Follow Back (@HaqPakistanNews) October 12, 2022
اس کے بعد سے اب تک یہ رقم مال خانے میں بطور کیس پراپرٹی رکھی تھی۔ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے بتایا کہ مال خانے سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے – جس کی سربراہی ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کریں گے جبکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایک خاتون افسر ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ زاہدہ پروین اور ایس پی صدرعلی مردان شاہ شامل ہیں۔