پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی مشکلات میں وقت گزرنے کے ساتھ کمی آتی جارہی ہے – جب وہ جیل گئے تو ان کی ذاتی اشیا ء اور موبائل فون چھین لیے گئے تھے جس کے لیے انھو ں ے عدالت سے رجوع کیا تھا اس جانب سے سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے ان کے زیر استعمال اشیا ء واپس کرنے کا حکم دے دیا
ہے
سیشن عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک اور اے ٹی ایم واپس کرنے کا حکم دے دیا، شہباز گل کی پیشی پر کارکنوں کی نعرے بازی۔ pic.twitter.com/BcysTEfurd
— Abbas Ali (@AbbasAl38552939) October 6, 2022
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، دوران سماعت عدالت نے شہباز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم کارڈ سمیت روزمرہ کی اشیا واپس دینے کا حکم دےدیا۔شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا ءکو تفتیش کےلیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے، تاہم عدالت نے 31 اشیا کی لسٹ میں سے جزوی اشیا واپس کرنےکا حکم دیا،بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔