پاکستان کے سابق وزیراعظم نے آج لاہور میں مصروف ترین دن گزارا وہ نوجوان طلباء سے ملنے کے لیے گی سی کالج لاہور بھی گئے جہاں طلبا کی ایک بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کی ان کی امد پر طلبہ وطالبات نے نعرے لگائے -حکومتی ارکان کی آڈیو لیکس نے عمران خان کا لہو گرمادیا ہے آج
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا فراڈیا اسحاق ڈار واپس آرہا ہے، نیب نے اسحاق ڈار سے پوچھا کہ تمہارے والد کی تو سائیکل کی دکان تھی تمہارے پاس اربوں کے اثاثے کہاں سے آئے تو وہ جواب دینے کی بجائے سابق وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر علاج کے بہانے ملک سے بھاگ گیا اور اب 5 سال بعد ڈیل کے تحت واپس آ رہا ہے۔عمران خان نے پاکستان کے ترقی نہ کرنے کی وجہ بھی بیان کردی کہا کہ یہاں چوروں کے ساتھ ڈیلز ہوتی ہیں اور این آر او دیا جاتا ہے، اسی لیے چوری ختم نہیں ہوتی اور ملک ترقی نہیں کرسکتا، کیا قوم نے بھیڑ بکریوں کی طرح یہ تماشا دیکھنا ہے یا ظلم کیخلاف کھڑا ہونا ہے یہ فیصلہ اب اس قوم کے ہاتھ میں ہے ۔
عمران خان نے اپنے خطاب مین کہا کہ اب نئی آڈیو لیکس آگئی ہیں ، جس میں ثابت ہوگیا کہ چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے گھر کا نوکر ہے، الیکشن کمیشن کا سربراہ نااہل شخص سے پوچھ رہا ہے کہ کسے نااہل کرانا ہے اور عمران کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کردوں گا، اس میں شرم و حیا ہے تو مستعفی ہوجائے، لیکن اس میں شرم نہیں اس لیے ہمیں اسے مستعفی کروانا پڑے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، وہ آڈیو لیکس میں شہباز شریف سے بھارت سے مشینیں منگوانے کا کہہ رہی ہے، عمران خان نے قوم کو یہ بھی بتایا کہ آڈیو لیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، آنے والے دنوں میں نئے نئے انکشافات سامنے آنے والے ہیں اس کا انتظار کریں۔
جی سی کالج لاہور : عمران خان نے پاکستان کے ترقی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی
Leave a comment
Leave a comment