سابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ جن کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے اب ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں ان کے خلاف عدالت میں ایک ایک نیا مقدمہ قائم کیا ہے یہ مقدمہ نیویارک کی ریاست کی اٹارنی جنرل نے بدھ کے روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے تین بالغ بچوں اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف دائر کیا ہےٹرمپ اور ان کے بچوں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ایرک ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

 

ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق سی ایف او ایلن ویسلبرگ اور کمپنی کے ایک اور دیرینہ ایگزیکٹو جیف میک کونی کا نام بھی لیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 10 سالوں میں وسیع دھوکہ دہی کے ذرعے دونوں ہاتھوں سے خوب دولت سمیٹی.
200 سے زائد صفحات پر مشتمل مقدمے میں اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے سابق صدر پر الزام لگایا ہے کہ دھوکہ دہی نے ٹرمپ کے کاروبار کو متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ آرگنائزیشن نے قرض دہندگان، بیمہ کنندگان اور ٹیکس حکام کو گمراہ کن تشخص کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جائیدادوں کی قیمت بڑھا کر دھوکہ دیا اور معصوم لوگوں کو لوٹا ۔