وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کےبیٹے مونس الٰہی بھی موجود تھے، رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور جب ملاقات کیلئے پہنچے تو وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان سے کہا کہ شاباش آپ نے بہترین کام کیا ہے ، ادھر آؤ گلے لگو ساتھ ہی کہا آپ محنت سے جرائم کے خاتمے کیلئے کام کریں ، حکومت کی بھرپور سپورٹ حاصل ہو گی، ہم آپ کو کہیں جانے نہیں دیں گے آپ ہمارے ساتھ ادھر ہی کام کریں گے ۔
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی ملاقات
ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی بھی شریک ہوئے
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سی سی پی او کو گلے لگا لیا pic.twitter.com/D3sdelISL9
— . (@CMPunjabPK) September 21, 2022
سی سی پی او لاہور کو وفاق نے وفاقی وزراء کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا تھا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا ، تاہم اس فیصلے پر پنجاب حکومت کا سخت ردعمل آیا کیونکہ پرویز الہی نے انہیں ایسا کرنے کے احکامات دیے تھے اسی وجہ سے ج وزیر اعلٰٰی پنجاب نے انہیں کام جاری کررکھنے کا کہا اور آج انھوں نے اپنے اس افسر کو اس طرز عمل پر دل کھول کر شاباش دی اور یوں ان میڈیا پرسنز کی بات بھئی غلط ثابت ہوگئی جو کہ رہے تھے کہ پرویز الہی اسٹیبلیشمنٹ کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں اور وہ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیں گے ۔