یوں تو جب بھی سیلاب زدگان کے حوالے سے جب بھی خبر سننے کو ملتی ہے تو دل غم سے بھر جاتا ہےمگر آج سیلاب زدگا ن کے کیمپ سے ایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے اطلاعات ہیں کہ کہ آج ایک کیمپ میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دو جوڑے شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے اور یوں دکھوں کے مارے ان لوگوں کے چہروں پر بھی کچھ دیر کے لیے مسکراہٹ بکھر گئی -اور اس طرح حیدر آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ اس وقت خوشیوں میں تبدیل ہوگئے جب کیمپ میں شادی کی شہنائیاں بجیں۔
حیدر آباد میں ریلیف کیمپ کے متاثرین کے دکھ خوشیوں میں تبدیل ہوگئے، خیرپور سے آنے والے دو متاثرہ جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔https://t.co/GuTDibiUaQ#DailyJang pic.twitter.com/SIZkQmmAw9
— Daily Jang (@jang_akhbar) September 10, 2022
خیرپور سے آنے والے دو متاثرہ جوڑے حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے گورنمنٹ گرلز کالج میں لگائے گئے ریلیف کیمپ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ریلیف کیمپ میں شادی کا پورا انتظام کیا گیا شادی کا سٹیج بھی سجا اور رسمیں بھی ہوئیں۔ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ سے آنے والے متاثرین کا تعلق پہنور برادری سے ہے اور نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی۔مگر سیلاب اور بارش کی وجہ سے شادی ملتوی کردی گئی تھی لیکن اس شادی کی تقریب کو ملتوی کرنے کی بجائے اسی تاریخ کو کی گئی جس دن اور تاریخ کا فیصلہ دونوں گھرانوں نے اس قدرتی آفت کے آنے سے پہلے کیا تھا –
حیدر آباد :سیلاب متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ میں شادی کے شادیانےhttps://t.co/j5q7uWY5mD#Hydrabad #ReliefCamp #FloodinPakistan #BaaghiTV
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) September 10, 2022
ریلیف کیمپ میں یادگار شادی کرکے ان جوڑوں نے اپنی خوشگوار زندگی کا آغاز کیا۔نوجوان جوڑے اپنی شادی پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد وہ اپنے گھروں کو لوٹیں گے اور اپنی باقاعدہ زندگی کا آغاز کریں گے۔